Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ہڈیاں کیسے ٹوٹیں ؟ عائشہ عمر شنیرا کی حمایت میں سب بتا دیا | زرائع نیوز

ہڈیاں کیسے ٹوٹیں ؟ عائشہ عمر شنیرا کی حمایت میں سب بتا دیا

عائشہ عمر اور فیا خان بھی شنیرا اکرم کی حمایت میں بول پڑیں

کراچی : سماجی کارکن، سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے فیروز خان کو بیٹی کے ہمراہ سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر ٹوکا تو سوشل میڈیا پر دورانِ سفر احتیاطی تدابیر نہ اختیار کرنے کی صورت میں حادثات کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی۔

اداکارہ عائشہ عمر اور ماڈل فیا خان بھی شنیرا اکرم سے متفق نظر آئیں اور دونوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے کار حادثات کی روداد سناتے ہوئے سیٹ بیلٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اداکارہ عائشہ عمر نے انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 7برس قبل وہ اس وقت کار حادثے کا شکار ہوئی تھیں، جب وہ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بغیر سیٹ بیلٹ سفر کر رہی تھیں، اس حادثے کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئیں اور ان کی 4ہڈیاں بھی ٹوٹ گئی تھیں۔