Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
رونالڈو سعودی فٹبال کلب کے ساتھ بڑا معاہدہ کرنے والے ہیں ! | زرائع نیوز

رونالڈو سعودی فٹبال کلب کے ساتھ بڑا معاہدہ کرنے والے ہیں !

لزبن : پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نئے سال کے ساتھ نئی شروعات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اکرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے کلب النصر کے ساتھ سالانہ 175ملین پائونڈ کے بڑے معاہدے پر دستخط کرنے والے ہیں۔اسپینش اخبار کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو 2030ء تک النصر کیساتھ معاہدہ کریں گے اور اس حوالے سے دستخط اور اعلان جلد کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق 37سالہ کرسٹیانو رونالڈو معاہدے کے تحت ڈھائی سال سعودی کلب کے لیے کھیلیں گے جبکہ دیگر سال وہ بطور سفیر خدمات انجام دیں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسٹار فٹبالر کے معاہدے کی رقم میں وقت گزرنے کے ساتھ اضافہ بھی کیا جائے گا جو کہ مجموعی طور پر تقریبا 200 ملین یوروز ہوگی۔