Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
عدیل حسین کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلان |

عدیل حسین کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلان

اسلام آباد:وزیر داخلہ رانا ثناء اﷲ نے اسلام آباد پولیس کے شہید عدیل حسین کوتمغہ شجاعت دینے کا اعلان کر دیا۔

رانا ثناء اﷲ نے کہاکہ عدیل حسین نے وفاقی دارالحکومت کو دہشت گردی کے بڑے حملے سے بچانے کی کوشش میں جام شہادت نوش کیا۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ شہید عدیل حسین کی بیوہ کو اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیا جائے گا۔ شہید عدیل حسین کی بیوہ کو فوری طور پر مکمل شہدا پیکج دے رہے ہیں۔

شہدا پیکج کے تحت ایک کروڑ 65 لاکھ نقد ادا کرنے کے علاوہ ایک پلاٹ بھی دیا جا رہا ہے۔ شہید کی مدت ملازمت کی تکمیل تک پوری تنخواہ بھی بیوہ کو ادا کی جاتی رہے گی۔شہید کے بچوں کی تعلیم اور شادی کے اخراجات بھی سرکاری طور پر ادا کئے جائیں گے۔