Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں آٹے کی قیمت ملک بھر میں سب سے زیادہ | زرائع نیوز

کراچی میں آٹے کی قیمت ملک بھر میں سب سے زیادہ

کراچی :کراچی میں آٹے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے اور 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 2 ہزار 500 روپے کی تاریخ کی بلند ترین سطح سے تجاوزکرگئی ہے۔ہفتے کو20 کلوآٹے کا تھیلا 25 سو60 روپے میں فروخت کیا گیا اورآٹے کی قیمت 128 روپے کلوہوگئی۔

پاکستان ادارہ شماریات نے بھی حالیہ ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 100 روپے تک مزید مہنگا ہونے کی تصدیق کی ہے اورکہاہے کہ حساس قیمت انڈیکس کے مطابق 22 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے سب سے بڑے شہرکراچی میں فی کلو آٹا 125 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جس کی قیمت اسلام آباد اور پنجاب کے مقابلے میں تقریباً 100 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ ہفتے کراچی، حیدرآباد اور کوئٹہ میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت بالترتیب 2 ہزار500، 2 ہزار420 اور 2 ہزار320 روپے ہوگئی ہے۔

بنوں، پشاور، لاڑکانہ اور سکھر میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا بالترتیب 40 روپے، 70 روپے، 50 روپے اور 40 روپے (فی بیس کلو گرام)مہنگا ہوا ہے۔