کراچی :ڈی جی رینجرز سندھ (ہلال امتیاز ملٹری) نے رینجرز افسران کو ہدایت کی ہے کہ قائداعظم ڈے،کرسمس اور سال نو پر کراچی میں قیام امن کیلئے کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔
ڈی جی رینجرز سندھ نے کراچی کے تینوں زونز کا طویل دورہ کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر سینٸر افسران بھی موجود تھے۔ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص (ہلال امتیاز ملٹری) نے کراچی کے حساس علاقوں کا بھی دورہ کیا،ان کا شہر کا یہ دورہ 4 سے زائد گھنٹوں پر محیط رہا۔
کراچی زونز کے سیکٹر کمانڈرز نے سیکورٹی سے متعلق ڈی جی رینجرز سندھ کو تفصیلی بریفنگ دی،میجر جنرل اظہر وقاص نے قائداعظم ڈے، کرسمس اور سال نو پرسیکورٹی بڑھانے کے احکامات دیئے۔
ڈی جی رینجرز نے مختلف علاقوں میں نفری بڑھانے کی ہدایات بھی دیں،انہوں نے شہر کی موجودہ صورتحال کے باعث دورہ کیا-
