Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
عراق میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ، 6 افراد ہلاک | زرائع نیوز

عراق میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ، 6 افراد ہلاک

بغداد:عراق میں شدید بارشوں سے 6افرادہلاک، متعددمکان منہدم ہوگئے۔عراق کی ذی قار گورنری میں شدید بارشیں ہوئیں ہیں جو اتوارتک جاری رہیں اورچھ افرادہلاک ہوئے اور گورنری کے کچھ شہروں میں متعدد مکانات اور رہائشی محلوں کو مادی نقصان پہنچا، جیسا کہ ناصریہ اور الرفاعی شہر گورنریٹ کے شمال میں اس سال کے دوران سب سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

شدید بارشوں سے بعض مقامات پرجانی نقصان ہوا جب کہ آبادی کے انخلا کی بھی خبریں آئی ہیں۔

بلدیات، شہری دفاع اور بجلی کے محکموں نے شدید بارش کے اثرات کا سامنا کرنے کے لیے ہائی الرٹ کررکھا ہے۔

دوسری طرف مقامی حکومت نے سڑکوں سے بارش کا پانی نکال کر زندگی کو معمول پر لانے کی کوشش تیز کردی ہیں۔دوسری جانب گورنری میں وزارت بجلی کے دو ملازمین اس وقت ہلاک ہو گئے جب وہ بجلی کے ٹرانسفارمرز میں خرابی ٹھیک کر رہے تھے۔

بعقوبہ کے مغربی علاقوں کے لوگوں نے حکومتی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کی رات ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے ان کے گھروں میں پانی بھرنے اور ان میں نظام زندگی درہم برہم ہونے سے بچائیں، جو کہ ہفتہ کی دوپہر تک جاری رہی۔ شہر کے سب سے بڑے محلوں کے لیے سیوریج کے منصوبے گذشتہ برسوں کے دوران وفاقی بجٹ کے باوجود مختص کیے گئے تھے۔

بعقوبہ کے مغربی محلوں میں الکاطون الرازی، الرحمہ، المفرق، اور المعلمین کالونی بارش سے بری طرح متاثر ہوئے ۔ بعقوبہ کے سب سے بڑے محلوں میں سے ہیں، جن کی آبادی ایک لاکھ پچاس ہزار سے زیادہ ہے۔شہری دفاع کی ٹیموں نے بغداد میں بارش کی وجہ سے ایک مکان کے جزوی طور پر گرنے کے بعد ایک خاندان کے انخلا کا اعلان کیا۔