اسلام آباد:پاکستان کے مخصوص شہروں پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے ویزا پابندی کی خبروں پر دفترخارجہ کا موقف آ گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق میڈیا پر یو اے ای ویزا پابندی بارے رپورٹس دیکھی ہیں۔یو اے ای کی جانب سے پاکستانی شہروں کو ویزا جاری کرنے پر ایسی کوئی پابندی نہیں ہے۔ کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیثی بھی پاکستانی شہروں پر یو اے ای کے ویزا کی پابندی کی اطلاعات کو سختی سے مستردکر چکے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہ جانے ایسا کیوں کیا جا رہا ہے؟ اس سلسلے میں ہر کچھ عرصے بعد مختلف قسم کی افواہیں پھیلا دی جاتی ہیں۔
