Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
زرتاج گل کی بہن اہم سرکاری عہدے پر تعینات | زرائع نیوز

زرتاج گل کی بہن اہم سرکاری عہدے پر تعینات

اسلام آباد: اپنے اچھوتے اور انوکھے بیانات سے عمران خان کی مداح سرائی کرنے والی وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کو محنت کا صلہ مل گیا۔

زرتاج گل کی بہن اسسٹنٹ پروفیسر شبنم گل کو نیکٹا میں تعینات کردیا گیا جس کا جاری کردہ نوٹی فکیشن بھی ذرائع نیوز نے حاصل کرلیا۔ شبنم گل کوعہدے سے نوازتے ہوئے انہیں ڈیپوٹیشن پر نیکٹا کا ڈائریکٹر تعینات کردیاگیا۔

شبنم گل اس تعیناتی سے قبل لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر تھیں۔ اطلاعات  کے مطابق شبنم گل ڈائریکٹر کی پوسٹ کیلئے شرائط بھی پورا نہیں کرتیں لیکن مبینہ طورپر زرتاج گل کی سفارش پر انہیں اہم عہدے پر تعینات کیاگیا۔

اس سلسلے میں ذرائع نیوز سمیت دیگر نامور صحافیوں نے زرتاج گل سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا جبکہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے تعیناتی کی تصدیق کردی اور بتایا کہ تعیناتی تین سال کےل یے کی گئی۔

تنزیلہ مظہر نے لکھا کہ ”ماحولیات کے بعد اب دہشت گردی کے خاتمے میں بھی کردار ادا کرنے کے لئے محترمہ زرتاج گل وزیر نے اپنی بہن کو ڈیپوٹیشن پر نیکٹا میں ڈائریکٹر لگوا دیا‘‘۔