کراچی:اسٹیٹ بینک نے پرانے ڈیزائن والے کرنسی نوٹوں کی 31دسمبر2022تک تبدیلی کے حوالے سے آخری یاد دہانی کرادی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز کے نوٹ کے تبادلے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2022ء ہے،آخری تاریخ تک یہ نوٹ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (بی ایس سی) کے فیلڈ دفاتر سے تبدیل کرائے جاسکتے ہیں جبکہ اس کے بعد یہ نوٹ ایس بی پی بی ایس سی کے کاؤنٹرز پر بھی تبدیل نہیں کرائے جاسکیں گے۔
آخری تاریخ کے بعد پرانے نوٹوں کی قدر ختم ہوجائے گی۔
