Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عوامی تحفظ میں ناکامی : عمران خان کی حکومتی اتحاد پر کڑی تنقید | زرائع نیوز

عوامی تحفظ میں ناکامی : عمران خان کی حکومتی اتحاد پر کڑی تنقید

لاہور،اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے ،کرپٹ، بددیانت اور نااہل ٹولہ معیشت کا جنازہ نکال چکا ، اب عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بھی بری طرح ناکام ہورہا ہے،معاشی صورتحال پر وائٹ پیپر جاری کر نیکا فیصلہ کیا ہے ۔

اپنی زیر صدارت منعقدہ پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ نا اہل ٹولے کو معیشت و ملکی سلامتی سے کھیلنے کیلئے اقتدار سونپ دیا گیا ، مسلط، کرپٹ اور نااہل حکمران قوم کو حادثات کی جانب دھکیل رہے ہیں ، آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے کروڑو ں متوسط طبقے کے لوگ متاثر ہوں گے، موجودہ حکومت میں غریب افراد کی خوراک سے محرومی کے امکانات خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں، قوم سوال پوچھ رہی کہ معیشت کی تباہی کے بعد کس کے اشاروں پر داخلی انتشار کو ہوا دی جارہی ہے، قومی سلامتی کو زرداری کے فرزند کے رحم و کرم پر چھوڑنا مجرمانہ حماقت ہے ،صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں، قوم کو کسی بڑے حادثے سے دوچار کرنے کی کوششوں کی بھرپور مزاحمت کریں گے، چوروں کے این آر او کے تحفظ کیلئے تباہی کو ملک میں راستہ دینے کی روش فوری ترک کرکے انتخابات کا اعلان کیا جائے ۔

شرکاء کو شوکت ترین کی سربراہی میں معاشی ٹیم کی جانب سے اشیائے خورونوش خصوصاً آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے عوام پر اثرات پر بھی مفصل بریفنگ دی گئی۔

عمران سے پنجاب پولیس کےسابق آئی جیز شوکت جاوید، چودھری یعقوب،خواجہ خالد فاروق اور طارق پرویزنےبھی ملاقات کی جس میں سابق آئی جیز نے پولیس ریفارمز اور کریمنل جسٹس سسٹم اصلاحات حوالے سے اپنے نکتہ نظر سے عمران خان کو آگاہ کیا۔