کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔
قومی کپتان نے یہ اعزاز کراچی ٹیسٹ میں اپنا 13 واں رنز بناکر حاصل کیا اور سابق کرکٹر محمد یوسف کا ریکارڈ توڑ دیا۔
محمد یوسف نے 2006 میں 2435 انٹرنیشنل رنز بنائے تھے جب کہ بابر نے رواں سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 735، ون ڈے میں 679 اور ٹیسٹ میں 1000 زائد رنز بنائے ہیں۔
