Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
شہید بینظیر کی برسی آج ، ملک بھر سے قافلے نوڈیرو پہنچ گئے | زرائع نیوز

شہید بینظیر کی برسی آج ، ملک بھر سے قافلے نوڈیرو پہنچ گئے

کراچی ،لاڑکانہ،نوڈیرو،اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کی شہید چیئرپرسن سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 15ویں برسی آج 27 دسمبر کو گڑھی خدابخش بھٹو لاڑکانہ میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

اس موقع پر جلسہ عام سے پی پی پی کے چیئرمین، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری،شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔ برسی کی تقریب میں شرکت کیلئے بلاول بھٹو زرداری ،آصفہ بھٹو ، صنم بھٹو اور دیگر پی پی رہنماخصوصی طیارے کے ذریعے موئن جو دڑو ایئرپورٹ پہنچے اور وہاں سے نوڈیرو ہاؤس لاڑکانہ پہنچ گئے۔

گڑھی خدا بخش میں برسی کی مرکزی تقریب اور جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری اور دیگر قائدین خطاب کریں گے جبکہ پارٹی قیادت اور ملک بھر سے کارکنوں کی بڑی تعداد لاڑکانہ پہنچ گئی ہے،کئی قافلے آج پہنچیں گے۔

برسی تقریبات کا آغاز آج صبح قرآن خوانی سے ہوگا اور شہدائے جمہوریت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مشاعرے کا انعقاد کیا جائے گا جس کے بعد پارٹی رہنما خطاب کریں گے ۔

جلسہ عام کے اطراف میں واک تھروگیٹ اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے ہیں اور سکیورٹی کے لئے 8 ہزار سے زائد اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔پیپپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے بی بی شہید نےآمروں کے خوف کے بت کو پاش پاش کیا، ،بے نظیر بھٹو شہید کے خوابوں کی تکمیل ضرور کرینگے، بینظیر بھٹو شہید کے مشن کے حوالے سے نیند میں بھی غفلت نہیں کر سکتے،آئین اور جمہوریت کی خاطر محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جن مشکلات کا سامنا کیا ہے آج تک کسی اور نے نہیں کیا ،الحمدللہ میں نے محترمہ کے اس خواب کی تکمیل کردی ہے انشاءﷲ موجودہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی اور ملک مضبوط اور پائیدار جمہوریت کے راستے پر گامزن ہوگا۔ اداروں کی طرف سے سیاست سے لاتعلقی اور صرف آئین پر عمل کرنے کا اعلان بھی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے خواب کی تعبیر ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا جمہوریت پسند تدبر اور فلسفہ مفاہمت ملکی و عالمی سیاسی مشکلات کا قابلِ عمل لائحہ عمل اور دنیا کی مشترکہ میراث ہے۔ وہ اپنے دور سے بہت آگے کا ادراک رکھنے والی ایک ایسی کرشماتی لیڈر تھیں، جو صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں،یہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نظریئے کی کامیابی ہے کہ ملک میں آج جمہوری قوتیں ایک پیج پر ہیں اور ملک کو درپیش مشکلات سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہیں۔