Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بی کام ریگولر سالانہ امتحانات 2021 ء کے نتائج کا اعلان | زرائع نیوز

بی کام ریگولر سالانہ امتحانات 2021 ء کے نتائج کا اعلان

کراچی:ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی کام ریگولر سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔

نتائج کے مطابق ڈی اے ڈگری کالج فارویمن کی زوہارضوان بنت رضوان علی خان سیٹ نمبر107396 نے 1087 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل جبکہ خاتون پاکستان گورنمنٹ کالج فارویمن کی عروبہ بنت اشفاق حسین سیٹ نمبر107020 نے 1059 نمبرز کے ساتھ دوسری اور گورنمنٹ ڈگری کالج فارویمن کی مریم ساجد بنت ساجد حسین خان سیٹ نمبر105776 نے 1056 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

امتحانات میں 10794 طلبہ شریک ہوئے،718 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 2665 طلبہ کو سیکنڈ اور 03 طلبہ کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔کامیابی کا تناسب 31.37 فیصدرہا۔