Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
گرفتار افغان ڈکیت گروہ کے دوران تفتیش بڑے اںکشافات | زرائع نیوز

گرفتار افغان ڈکیت گروہ کے دوران تفتیش بڑے اںکشافات

کراچی :گزشتہ روز سپرہائی وے کے علاقے فقیرا گوٹھ میں رینجرز سے مقابلے میں ہلاک ملزم بلال افغانی کا گینگ انتہائی مطلوب نکلا۔ ہلاک ملزم کے ساتھی بابو نے دوران تفتیش اہم انکشافات کر دیے ہیں۔

پولیس کے تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ سپر ہائی وے اور اطراف میں 95 فی صد وارداتوں میں ملزم بلال کا گروہ ملوث تھا، خود بلال افغانی بھی انتہائی مطلوب تھا۔گرفتار ملزم بابو نے بیان دیا ہے کہ انہوں نے ڈکیتیوں کے دوران مزاحمت پر متعدد افراد کو قتل اور زخمی کیا، جب کہ ہلاک ڈاکو بلال افغانی ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کو فوری گولی مار دیتا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے ایک پولیس اہل کار کو بھی شہید کیا تھا جبکہ ایک پولیس اہلکار کو شدید زخمی کر دیا تھا،ان ڈاکوؤں نے کراچی کے علاقے گلشن معمار میں بھی ایک واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کی اور مفرور ڈاکو عرفان نے پروفیسر زین العابدین کو گولی مار کر قتل کیا۔

نادرن بائی پاس پر جنجال گوٹھ کے قریب موبائل نہ دینے پر اس گینگ نے ایک شہری کو قتل کر دیا تھا، گبول گوٹھ میں گینگ کے ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ایک دکان دار کو قتل کیا تھا۔

تفتیشی حکام کے مطابق بلال افغانی کے اس گروہ نے فقیرا گوٹھ میں بھی گولیاں مار کر سیکورٹی گارڈ کو قتل کیا تھا۔