لاہور : معروف عالم دین اور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کینیڈا میں دل کا دورہ پڑنے سے اسپتال میں داخل ہیں ۔
قریبی ذرائع کے مطابق طارق جمیل منگل کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد کینیڈا کے ایک اسپتال میں داخل کیاگیا۔
دنیا بھر میں طارق جمیل کے مداحوں اور پیروکاروں نے ان کی خرابی صحت پر تشویش کا اظہار کیاہے اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعائوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
