کراچی :پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی والدہ کا تعلق حکمت کے شعبے سے تھا ۔
ایک انٹرویو میں فضا علی کا بتانا تھا کہ موٹاپے کو روکنے کے لیے صبح نہار منہ اٹھتے ہی اپنے تکیے کو اوندھے منہ لیٹ کر پیٹ کے نیچے رکھنا چاہیے ، اس عمل سے بڑھتا پیٹ ہفتوں اور مہینوں میں کم ہو جاتا ہے۔
فضا علی کا بتانا تھا کہ موٹاپا کم کرنے کے لیے نہار منہ بہت سارا پانی پئیں، یہ پانی نیم گرم ہونا چاہیے، اس پانی میں چیا سیڈز، تخم بالنگا ملا لیں تو وزن تیزی سے کم ہوتا ہے۔
ان کاکہناتھاکہ وہ نیم گرم پانی میں ایک چمچ زیتون کا تیل ڈال لیتی ہیں جس سے اُنہیں بے حد فائدہ ملتا ہے۔
