Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
برچہ فزکس کا ! جواب میں علی ظفر کا گانا ! | زرائع نیوز

برچہ فزکس کا ! جواب میں علی ظفر کا گانا !

لاہور : انٹر میڈیٹ کے طالبعلم نے اپنے فزکس کے پرچے میں معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کا گانا لکھ دیا جبکہ پرچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار علی ظفر نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک استاد کو فزکس کا پرچہ چیک کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں استاد کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’’ میں کراچی بورڈ کی فرسٹ ائیر فزکس کی کا پیپر چیک کر رہا ہوں ، بچہ سمجھتا ہے کہ پیپر چیک کرنے والا اندھا ہے اور بچہ جو بھی لکھے گا چیک کرنے والا اسے نمبر دے دے گا۔

ویڈیو میں استاد کی جانب سے بچے کے پیپر کو پڑھ کر بھی سنایا گیا جس میں معروف سائنسدان نیوٹن کے متعلق بھی دلچسپ باتیں لکھی گئیں۔دوسری جانب گلوکار علی ظفر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پیپر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ یہ وائرل ویڈیو مجھے واٹس ایپ پر موصول ہوئی ہے، میری طالبعلموں سے گزارش ہے کہ میرے گیتوں میں فزکس نہ تلاش کریں۔

گلوکار نے مزید کہا کہ اگرچہ دیکھا جائے تو فزکس تو اس گانے کے اشعار سمیت ہر جگہ ہی موجود ہے لیکن پھر بھی پڑھائی کے وقت پڑھائی اور اساتذہ کا احترام کریں۔