Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
دہشت گردی کے خلاف شہدا کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی : عارف علوی | زرائع نیوز

دہشت گردی کے خلاف شہدا کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی : عارف علوی

اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے ۔ شہداء کی ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے دی جانے والی قربانیاں یاد رکھی جائیں گی۔ شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہم دہشتگردی سے مکمل نجات حاصل کر لیں گے ۔

گزشتہ روز ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے 23 دسمبر کو آئی ٹین اسلام آباد میں خود کش دھماکہ میں شہید ہونے والے پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل سید عدیل حسنین کے اہلخانہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور شہید کے اہلخانہ کو حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

صدرنے 25 دسمبر کو کوہلو، بلوچستان میں دھماکہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے ورثاء سے بھی ٹیلی فون پر اظہار افسوس کیا۔ صدر نے کیپٹن محمد فہد خان ، سپاہی اصغر الدین ، محمد شمعون اور لانس نائیک محمد امتیاز کے ورثا سے بھی اظہار تعزیت کیا۔ صدرنے شہدا کو ان کی بہادری ، فرض شناسی اور قوم کیلئے قربانی پر خراج تحسین پیش کیا۔صدرنے تمام شہداء کو وطن کیلئے خدمات اور جان کی قربانی پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔

صدر عارف علوی نے وفاقی ہسپتالوں کے 37 ملازمین کو کورونا ہیلتھ رسک الائونس دینے کے حکم کی توثیق کرتے ہوئے رسک الائونس دینے کیلئے تازہ سمری پی ایم سیکرٹریٹ بھیجنے کا حکم برقرار رکھا ۔فیصلہ میں قرار دیا گیا کہ کلینیکل اور نان کلینیکل عملہ ایک جیسے پرخطر ماحول میں کام کرتا ہے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے ایجنسی کے باقی 37 ملازمین کو الائونس دینے کی سفارش کی۔ صدرنے وزارتِ صحت کی اپیل بدانتظامی ثابت ہونے پر مسترد کردی ہے۔