کراچی:سابق رکن سندھ اسمبلی متحدہ قومی مومنٹ اورپاکستان پیپلز پاٹی ضلع کورنگی کے الیکشن سیل انچارج یوسی 2 کورنگی سے وائس چیئرمین کے امیدوارسید وقار حسین شاہ علالت کے بعد کراچی کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے۔
ان کی نمازہ جنازہ بعد نمازعصر قیوم آباد عثمانیہ مسجد میں ادا کی گئی اورمقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
نمازہ جنازہ میں پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکٹری سنیٹر وقار مہدی پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر صوبائی وزیر سعید غنی ،واٹر بورڈ کے وائس چیرمین نجمی عالم،رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر پیپلزپارٹی کے رہنماؤں ڈاکٹر طاہر خان محمد سلیم اعوان،جاوید شیخ ،جانی میمن ،سابق ایم این اے علی راشد بھائی دیگر سیاسی سماجی جماعتوں کے عہدیداران مرحوم کے عزیزواقارب نے شرکت بعد ازاں مرحوم کی تدفین قیوم آباد کے مقامی قبرستان میں کردی گئی۔
