ایم کیو ایم کے جلسے میں‌ پی ایس پی کے اہم رہنماؤں‌ کی شمولیت کا امکان

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان نے باغِ جناح میں جلسے کے لیے پنڈال سجا لیا جس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جاچکی ہے۔

ایم کیو ایم نے جلسے کے حوالے سے خوب تیاریاں کیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں استقبالیہ کیمپ لگائے جب کے عوام سے رابطوں کے لیے گھر گھر مہم بھی چلائی گئی۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کراچی کے ساتھ ہونے والی صوبائی حکومتوں کی زیادتی پر جلسے کی کال دی، پنڈال میں دس ہزار سے زائد کرسیاں بچھائی گئی ہیں جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پنڈال کی جگہ کم پڑ جائے گی۔

ذرائع نیوز کو ملنے والی اطلاع کے مطابق جلسے میں پی ایس پی (پاک سرزمین پارٹی) کے اہم رہنماؤں کی شمولیت کا امکان ہے، وہ رہنما شرکت کریں گے جنہوں نے گزشتہ دنوں گلستان جوہر میں فیصل سبزواری سمیت ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کی تھی۔

ناموں کے حوالے سے غیر مصدقہ اطلاعات یہ ہیں کہ رضا ہارون، ڈاکٹر صغیر، سلیم تاجک، وسیم اور دیگر رہنماؤں سمیت پی ایس پی کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی شرکت کرے گی۔

مہاجر اتحاد تحریک، مہاجر رابطہ کونسل نے جلسے کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ ذرائع کے مطابق فاروق ستار بھی جلسے کی خاموش حمایت کرچکے ہیں اور امکان ہیں کہ وہ بھی جلسے میں شرکت کریں۔

https://zaraye.com/mqm-liaqauatabad-jalsa/