Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
عامر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ، تینوں اہلکاروں کا جسمانی ریمانڈ | زرائع نیوز

عامر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ، تینوں اہلکاروں کا جسمانی ریمانڈ

کراچی: گلستان جوہر میں اپارٹمنٹ کی سیڑھیوں پر شاہین فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق عامر حسین کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی، جس کے مطابق نوجوان کو 2 گولیاں لگیں، ایک گولی سینے کے بائیں جانب، دوسری دائیں پاوں پر لگی، سینے پر لگنے والی گولی اور خون کا بہاو جان لیوا ثابت ہوا۔

عامر کو اسپتال منتقل کرنے پر پولیس نے تاخیر برتی، فائرنگ کے بعد اہلکار جائے وقوعہ پر موجود رہے، پولیس حکام کے مطابق ملوث اہلکاروں نے سنگین غفلت کا مظاہرہ کیا،عامر کے ساتھ دوست کا بیان قلمبند کرلیا جبکہ اے ٹی سی نے عامر قتل کیس میں شاہین فورس کے 3 اہلکاروں کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، شارع فیصل پولیس نے پیٹی بھایئوں کو بچانے کیلئے شناخت پریڈ سے قبل ہی اہلکاروں کو چہرہ ڈھانپے بغیر عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم فیصل، شہریار اور ناصر کا دعوی غلط ثابت ہوا۔

عدالت نے ملزمان کو 2 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیدیا، ادھر مقتول عامر بلوچ کی نماز جنازہ گلشن اقبال میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی امامت میں ادا کی گئی، جس میں حکومتی نمائندہ شریک نہیں ہوا۔

انہوں نے مقتول کے والد نثار احمد و دیگر اہلخانہ سے ملاقات میں دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ قاتل اہلکاروں کو سخت سزا اور اہلخانہ کو انصاف فراہم کیا جائے، پولیس اہلکاروں نے بے گناہ عامر کو سفاکانہ طریقے سے قتل کیا، شہری چور، ڈاکووں سے پریشان تھے، اب پولیس سے بھی خوفزدہ ہوگئے۔

پی ایس پی چئیرمین مصطفیٰ کمال نے پولیس فائرنگ سے عامر کی ہلاکت پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اہلیان کراچی ڈاکووں سے محفوظ ہیں اور نہ ہی پولیس سے، کرپٹ اور بے رحم پولیس عوام کی جانی دشمن بن گئی ہے، وزیراعلیٰ جواب دیں پولیس کو شہریوں کے قتل کا لائسنس کس نے دیا؟ پولیس اپنا قبلہ درست کرلے ورنہ عوامی غیض و غضب سے نہیں محفوظ رہ سکتی، انہوں نے عامر کے سوگوار اہل خانہ سے تعزیت کی اور صبر کی تلقین کی۔