کراچی: ڈائو میڈیکل کالج کی 97 کی کلاس کی جانب سے ڈاکٹر رتھ کے ایم فائو سول اسپتال کراچی میں پیڈز کارڈیالوجی کاافتتاح (آج)جمعرات کووائس چانسلر ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، پروفیسر محمد سعید قریشی کریںگے۔
ڈائو میڈیکل کالج کی ہر سال کی کلاس اپنے سلور جوبلی یا پچیس سال مکمل ہونے پر اپنی مادر علمی اور سول اسپتال کراچی کو کئی نئے وارڈ کی تعمیر سمیت مریضوں یا طلبا کے لئے کسی سہولت کااضافہ کرتے ہیں۔
مذکورہ وارڈ 97 کی کلاس کی جانب سے عطیہ ہے۔
