کراچی: سندھ حکومت نے خواتین اوربچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات پربڑا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر میں 27 اینٹی ریپ کرائسزسیل قائم کرنے کی منظوری دے دی۔
اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے پائلٹ پراجیکٹ کے طورپرپہلا سیل پولیس سرجن آفس کراچی میں قائم ہوگا،جنسی زیادتی کا شکارہونے والے اینٹی ریپ سیل سے استفادہ کرسکیں گے۔
یہ سیل متاثرہ مردوں،خواتین، بچوں اورخواجہ سراؤں کی معاونت کریگا،میڈیکولیگل ڈپارٹمنٹ طرزپراینٹی ریپ کرائسز سیل 24 گھنٹے فعال رہیگا،سیل متاثرین کو میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ،ماہرنفسیات اورقانونی خدمات فراہم کریگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد میں 2، سکھر،لاڑکانہ اورشہید بے نظیرآباد سمیت دیگر اضلاع میں ایک ایک سیل قائم کیا جائیگا۔
