Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
توانائی بحران: تاجروں نے بازار رات 9 بجے بند کرنیکی تجویزدیدی | زرائع نیوز

توانائی بحران: تاجروں نے بازار رات 9 بجے بند کرنیکی تجویزدیدی

کراچی: تاجروں نے ہول سیل مارکیٹیں شام 6 بجے جبکہ شاپنگ سینٹرزاوربازاررات 9 بجے بند کرنیکی تجویز دیدی۔

کمشنرکراچی آفس میں توانائی بحران کے پیش نظربازاروں اورشادی ہال کے اوقات کارمحدود کرنے پراجلاس ہوا ۔

جس میں کمشنرکراچی اقبال میمن،صوبائی وزیرسعید غنی،وزیرتجارت اکرام اللّٰہ دھاریجو، وزیرایکسائز مکیش چاؤلہ،ایڈمنسٹریٹرکراچی ڈاکٹرسیف الرحمان شریک تھے،اجلاس میں ملک میں توانائی کے بحران سے نبردآزما ہونے کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے تجاویز پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں تاجررہنماؤں رضوان عرفان،عتیق میر،جمیل احمد پراچہ،احمد شمشی،سلیم میمن،محمد ارشد،رانا رئیس احمد،حماد پونا والا،حمیرخان،عبدالقادرنورانی،الطاف لالہ،آصف گلفام،احسن گجر،زاہد امین،یعقوب بالی سمیت تاجروں کی بڑی تعداد اورمارکیٹس ایسوسی ایشنز،شادی ہال ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔

اجلاس میں تاجروں نے توانائی بحران کے پیش نظرتاجروں نے ہول سیل مارکیٹیں شام 6 بجے جبکہ شاپنگ سینٹرزاوربازاررات 9 بجے بند کرنے کی تجویزدی،شادی ہال اورریسٹورنٹ رات 11 بجے سے رات 12 بجے تک بند کیے جائیں،تاجروں نے اتوارکو تعطیل اورہفتہ کو کاروباری اوقات کارمیں ریلیف دینے کی تجویزدی،ریٹیلرزایسوسی ایشن نے دکانیں رات 9 بجے بند کرنیکی تجویزدی۔

تاجربرادری کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے مقررکردہ اوقات کے بعد دکانیں بند کرنے میں کچھ تاخیرپرمقدمات درج نہ کئے جائیں،تاجروں نے شہرمیں ٹریفک کے نظام کو بہترکرنے کیلئے بھی اقدامات کا مطالبہ کیا،انہوں نے کہا کہ شہرمیں بیک وقت بازار بند ہونے سے ٹریفک کا دباؤ بڑھ جائیگا،تاجررہنما عتیق میرنے کہا کہ شہرمیں رات 8 بجے مارکیٹیں بند کرانا ناممکن ہے،مارکیٹوں،بازاروں،ریسٹورنٹس اورشادی ہال کی بندش سے متعلق قابل عمل فیصلہ کیا جائے۔

وزیرمحنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ کاروباری اوقات کا فیصلہ تاجروں اورنمائندوں کی اکثریتی رائے کے مطابق ہی کیا جائیگا،تاجربرادری کی جانب سے جو تجاویزدی گئی ہیں اس پروفاقی حکومت سے بات کرکے انکو منوانے کی کوشش کریں گے،وزیراعلی سندھ سے بھی بات کی جائیگی کہ کاروباری اوقات کے درمیان زیادہ سے زیادہ دکانداروں کو بجلی ملتی رہے،ان کا کہنا تھا کہ توانائی بحران کے حوالے سے سولرسسٹم سمیت دیگرتجاویز پربھی عمل کیا جائیگا۔