کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے سےمتعلق دائر درخواست پر پسندکی شادی کرنیوالےمحمدراشدکوگرفتارکرنے سےروک دیا۔
عدالت نے ایس ایچ او گذری ،ایس آئی اوکو 13 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیئے، درخواست گزار محمد راشد نے ثمرہ سے 12 دسمبر 2022 کو پسند کی شادی کی تھی،لیاقت گبول وکیل درخواست گزار نےانکشاف کیاکہ لڑکی کاجوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں بیان ریکارڈکرانےکی درخواست دائر کر رکھی ہے پولیس کی جانب سے درخواست گزار کے اہلخانہ کو ہراساں کیاجارہاہے۔
عدالت سے استدعا ہے پسند کی شادی کرنے والے راشداور ثمرہ کو تحفظ فراہم کیاجائے، لڑکی کے بھائی نوید احمد نےگذری تھانےمیں اغواء کامقدمہ درج کرارکھا ہے۔
