کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق معادلہ(مدارس)کے طلباءو طالبات امتحانی فارم 4جنوری 2023تک جمع کراسکتے ہیں۔
امتحانات میں شرکت کے خواہشمند طلبہ امتحانی فارم اور فیس واﺅچرجامعہ اردوکی ویب سائٹ http://www.fuuast.edu.pk/pvپر آن لائن پُر کرکے پرنٹ حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
امیدوار ان امتحانی فیس واﺅچرپر درج بینک میں جمع کرائیں۔فارم اورفیس واﺅچرشعبہ امتحانات پرائیویٹ کاﺅنٹر گلشن اقبال کیمپس میں جمع کرائیں۔
معادلہ(مدارس ) کی امتحانی فیس5000 روپے مقرر کی گئی ہے۔
