Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
لیجنڈ فٹبالر پیلے کینسر سے زندگی کی جنگ ہار گئے | زرائع نیوز

لیجنڈ فٹبالر پیلے کینسر سے زندگی کی جنگ ہار گئے

برازیلیا:برازیل کے لیجنڈ فٹبالرپیلے 82سال کی عمرمیں انتقال کرگئے،امریکی میڈیاکے مطابق اہلخانہ نے بھی پیلے کے انتقال کی تصدیق کردی۔

کینسر کے مرض میں مبتلا برازیلین سٹار چندہفتے سے ہسپتال میں زیرعلاج تھے،پیلے اورمیراڈونافٹبال کی دنیاکے دوعظیم کھلاڑی شمارکئے جاتے ہیں۔

برازیل کے لیجنڈ فٹبالرپیلے نےمحض 17 سال کی عمر میں ورلڈکپ میچ سے ڈیبیو کیا تھا۔پیلے وہ واحد فٹبالرہیں جوتین بارورلڈکپ جیتنے والی برازیلین ٹیم کاحصہ رہے،پیلے نے 1958، 1962 اور 1970 کے عالمی کپ جیتے،پیلے نے برازیل کے لیے 92 عالمی میچز میں 77 گول کیے،پیلے نے 1971میں اپناآخری انٹرنیشنل میچ کھیلا۔