راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہے، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،۔
ان کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں شید جھڑپ ہوئی ہے
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان بھی شہید ہوگئے ہیں۔
شہدا میں صوبیدارشجاع محمد، نائیک محمد رمضان اور سپاہی عبدالرحمان شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں کلیئرنس سرچ آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج دہشتگردی کو ختم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔
