Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
وزیر اعظم کو اللہ نے سیلیکٹ کیا ہے، حلیم عادل شیخ | زرائع نیوز

وزیر اعظم کو اللہ نے سیلیکٹ کیا ہے، حلیم عادل شیخ

تحریک انصاف نے اوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا،درخواست سندھ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی رہنماحلیم عادل شیخ نےدائرکی۔

میڈیاسے گفتگو میں ان کا کہناتھالگتاہے سندھ حکومت نے طے کرلیا ہے ہرکام میں دو نمبری کرنی ہے،گھوٹکی میں سرکاری مشینری استعمال کی جارہی ہے، وزیراعلیٰ تین دن پہلے جام سیف اللہ کے پاس گئے اور سپورٹ مانگی، مراد علی شاہ نے براہ راست الیکشن کمیشن پراثرانداز ہونےکی کوشش کی۔

قبل ازیں سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی رکن حلیم عادل شیخ کاکہنا ہے یہ سیلیکٹڈ سیلکیٹڈ کہتے ہیں، ہاں وزیراعظم کواللہ نے سیلیکٹ کیا ہے، لگتا ہےسندھ حکومت نے طے کرلیاکہ ہرکام میں دو نمبری کرنا ہے،وزیراعظم گھوٹکی تعزیت کےلیےگئےتوالیکشن کمیشن میں شکایت کردی۔