Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نجم سیٹھی ایشیا کپ پاکستان میں کرانے کے خواہاں | زرائع نیوز

نجم سیٹھی ایشیا کپ پاکستان میں کرانے کے خواہاں

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کے سربراہ نجم سیٹھی ایشیا کپ پاکستان میں کرانے کے لیے کوشاں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل میں اہم میٹنگ طے کر لی۔

بھارتی بورڈ کے سیکرٹری کو قائل کرنے کی کوششیں کریں گے۔پاکستان کو ستمبر 2023 میں ایشیا کپ کی میزبانی کرنی ہے۔

نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ کوئی ایسا اقدام نہیں کریں گے جس سے وہ کرکٹ کی باقی دنیا سے الگ تھلگ ہوجائیں۔

یہ بیان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے درمیان حالیہ تنازع کے جواب میں آیا ہے۔ اس مہینے کے شروع میں بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ آئندہ ایشیا کپ 2023ء کے لیے مین ان بلیو کو پاکستان نہیں بھیجیں گے۔