Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
نابلس،اسرا ئیلی آباد کاروں کافلسطینیوں پر حملہ،4 زخمی | زرائع نیوز

نابلس،اسرا ئیلی آباد کاروں کافلسطینیوں پر حملہ،4 زخمی

مقبوضہ بیت المقد س: فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں اسرائیلی آباد کاروں کے حملے میں 4 شہری زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں سے تین کو حوارہ کے ابن سینا ایمرجنسی سنٹر میں علاج کے لئے لے جایا گیا، اور چوتھے کو فیلڈ میں علاج کیا گیا۔آباد کاروں نے سلمان الفارسی گول چکر کے قریب فلسطینیوں کی گاڑیوں پر بھی حملہ کیا، ان پر پتھرائو کیا اور ان میں سے کئی کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔القدس میں قابض فوج نے شہر کے شمال میں واقع الرام قصبے کے داخلی راستے پر دھاوا بول دیا جبکہ نوجوانوں کے ساتھ جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ قابض فوج نے قصبے پر دھاوا بولا اور شہریوں پر گیس کے گولے برسائے۔

قابض فوجیوں کو قصبے میں بھاری تعداد میں تعینات کیا گیا تھا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سال مغربی کنارے میں شوٹنگ کے 285 حملے ہوئے۔

گذشتہ سال 2021 میں صرف 61 کارروائیاں ہوئیں۔سال 2022ء کے آغاز سے اب تک 2600فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ گذشتہ برس 2,800 فلسطینی گرفتار کئے گئے تھے۔