Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
منظورکالونی:گیس کے اخراج سے دھماکا،میاں بیوی 2 بچے زخمی | زرائع نیوز

منظورکالونی:گیس کے اخراج سے دھماکا،میاں بیوی 2 بچے زخمی

کراچی:منظورکالونی میں گیس کے اخراج سے گھر میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔

سٹی ڈسٹرکٹ کراچی فائر بریگیڈ سینٹر کے مطابق منظورکالونی سیکٹر ڈی میں انصاری مسجد کے قریب جمعہ کی صبح سویرے گھر میں جمع ہونے والی گیس کے باعث دھماکے سے آگ لگ گئی۔فائر بریگیڈ سینٹر کے مطابق دھماکے کی اطلاع صبح 7 بجے ملی جس پر محمود آباد اور کورنگی انڈسٹریل ایریا سے 2 گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچیں تاہم اس وقت تک گھر کے 2 کمرے مکمل طور پر جل چکے تھے۔

دھماکے سےلگنے والی آگ کے باعث وہاں مقیم میاں بیوی اور 2 بچےجھلس گئے۔40 سالہ فراز علی، ان کی 35 سالہ اہلیہ صبا، 12سالہ بچی ایان علی اور 1 بچے کو جھلسنے کے باعث ایمبولینسزکے ذریعے سول اسپتال کے برنس سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ کے مطابق آگ کو مزید پھیلنے سے روک کر آس پاس کے گھروں کو جلنے سے بچا لیا ۔