Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
وزیرتعلیم ان ایکشن، تنخواہیں لینے والے اساتذہ ملازمت سے برطرف | زرائع نیوز

وزیرتعلیم ان ایکشن، تنخواہیں لینے والے اساتذہ ملازمت سے برطرف

کراچی: سندھ کے محکمہ تعلیم نے سال 2018 سے تنخواہیں لینےوالے 19 گھوسٹ اساتذہ کو نوکری سے برطرف کردیا۔

محکمہ تعلیم سندھ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 19 گھوسٹ اساتذہ کو نوکریوں سے برطرف کردیا، ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن لاڑکانہ نے برطرفیوں کانوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن کے مطابق برطرف 19 اساتذہ کا تعلق ضلع شکار پور سے ہے، کارروائیاں وزیر تعلیم سردار شاہ کی ہدایات پر کی گئی ہیں۔

ڈائریکٹر کے مطابق برطرف اساتذہ 2018 سے گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے تھے۔

انہوں نےکہاکہ ڈویژن میں مزید انکوائری چل رہی ہے، گھوسٹ ملازمین کے خلاف مزید کارروائیاں کی جائیں گی۔