کراچی : قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہےکہ جو ٹیکس دے رہے ہیں، انہیں مہنگائی کا سامنا ہے، جو ٹیکس چور ہیں، وہ ملک لوٹ رہے ہیں، امپورٹڈ حکومت میں مہنگائی کو طوفان تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا، عوام کو دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کیا جارہا ہے، چور لٹیرے امپورٹڈ حکومت کا حصہ ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت 90 فیصد عوام نئے انتخابات کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن عوام کی رائے کو دبایا جارہا ہے، مالی بحران شدت اختیار کر چکا۔
ان کا مزید کہناتھاکہ سندھ میں آٹا 130 سے 140 روپے کلو فروخت ہورہا ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام ابھی تک شروع نہیں ہوسکا، شدید سردی میں بھی سیلاب متاثرین ٹینٹوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔
