Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اب کوئی کراچی بند نہیں کراسکتا، وزیراعلیٰ سندھ | زرائع نیوز

اب کوئی کراچی بند نہیں کراسکتا، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی ڈویژن کے بلدیاتی انتخابات میں نامزد امیدواروں سے متعلق منعقدہ پروگرام سے خطاب میں کہا کہ اب کوئی دہشتگرد کراچی کو بند نہیں کرسکتا، اسٹریٹ کرائم پر موثر اقدامات کررہے ہیں، شہر کو جلد امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ملک کو تاریکی میں دھکیلا، کراچی پر 11 روپے تک خرچ نہیں کئے، ہم نے کراچی کو دہشت گردی سے نجات دلائی، 2008 میں کراچی کو زبردستی بند کروایا جاتا تھا، کوشش ہے لوگ پرامن زندگی گزاریں، بلا خوف و خطر گھومیں پھریں، کراچی اب ہمارے حوالے ہے، ہم شہر کو سنبھال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی منشور کے مطابق شہر کو روزگار، تعلیم، ثقافت اور صنعتی ترقی دے رہے ہیں، دریں اثناء چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تقریب کی صدارت کی، جس میں صوبائی وزراء، مشیر اور ضلعی صدور بھی شریک ہوئے۔