Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پیپلزپارٹی کے 15 سالہ اقتدار میں کراچی کو نظر انداز کیا گیا، فاروق ستار | زرائع نیوز

پیپلزپارٹی کے 15 سالہ اقتدار میں کراچی کو نظر انداز کیا گیا، فاروق ستار

کراچی:سربراہ تنظیم اکیوایم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے 15 سالوں کی حکومت میں کراچی کو نظر انداز کیا گیا ہے تاہم کراچی کو محرومیوں سے نہیں نکالا گیا تو ملک غیر مستحکم ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کے انڈر میں کام کرنے کو تیار ہوں لیکن 15 جنوری تک ایم کیوایم کے بکھرے شیرازے کو اکٹھا کرنا ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں سے بھی زیادہ بدتر سلوک کیا ہے، ان کے دورمیں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کیے گئے ہیں اور 15 سالوں کی حکومت میں کراچی کو نظر انداز کیا گیا کراچی میں بہت سے ترقیاتی کام نہیں ہوسکے ہیں اور اسٹریٹ کرائم نوجوانوں میں مایوسی کی بڑی وجہ ہے تاہم اس شہر کو محرومیوں سے نہیں نکالا گیا تو ملک غیر مستحکم ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ حلقہ بندیاں جائزمسئلہ ہے اور پی ڈی ایم کو یہ بتا دینا چاہئے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کو ایک کرنے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا اہم کردار ہے ، یہ اتحاد سیاسی و معاشی مایوسی کے لمحہ میں امید کی کرن ہے۔