Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پنجاب فرانزک رپورٹ نے عمران کو جھوٹا ثابت کردیا، شرجیل میمن | زرائع نیوز

پنجاب فرانزک رپورٹ نے عمران کو جھوٹا ثابت کردیا، شرجیل میمن

کراچی : صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پنجاب فرانزک لیب رپورٹ نے عمران خان کے جھوٹے دعوؤں کی قلعئی کھول کر رکھ دی، عمران خان کی اپنی حکومت کے ادارے نے عمران خان کو جھوٹا قرار دے دیا۔

وزیر اطلاعات سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت کی فرانزک رپورٹ نے بتا دیا کہ عمران خان کو 4 گولیاں نہیں لگیں ، انہیں گولی اور دھات کے ٹکڑے لگے ، رپورٹ نے یہ بھی واضح کردیا کہ پی ٹی آئی کارکن معظم کنٹینر سے آنے والی گولی سے جاں بحق ہوا ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان دھات کے ٹکڑے لگنے سے 2 ماہ سے زمان پارک میں بند ہے ، عمران خان کی بہادری کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ، یہ ڈرپوک شخص کنٹینر پر چڑھ کر معصوم پاکستانیوں کو بڑھکاتا رہتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ معمولی خراش کے ڈر سے پنجاب حکومت کے خزانے کے منہ زمان پارک کی سیکیورٹی کے لیے کھول دیئے گئے ۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن معظم کے قتل کا پرچہ عمران خان اور ان حواریوں پر کٹنا چاہیے۔