کراچی : پاکستانی معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے بین الاقوامی سطح پر بھی اپنا لوہا منوالیا۔بین الاقوامی جوتوں کے برانڈ ٹامز‘ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ اپ ڈیٹ کی ہے جس میں آمنہ الیاس کو دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ پہلی پاکستانی ہیں جو بین الاقوامی معروف برانڈ ’ٹامز‘ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر نظر آ رہی ہیں۔
صرف 17 برس کی عمر سے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز کرنے والی آمنہ الیاس نے جلد ہی اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھا۔
