Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مہوش حیات وی لاگر پر سیخ پا ! | زرائع نیوز

مہوش حیات وی لاگر پر سیخ پا !

کراچی:وی لاگر عادل راجہ نے پاکستانی اداکاروں پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے ، جس کے بعد سے مہوش حیات نے وی لاگر کوسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جواب دیا۔وی لاگر عادل راجا کی جانب سے نام لیے بنا پاکستان کی صف اول کی چار اداکاروں پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے گئے ۔

وی لاگر نے اپنے وی لاگ میں پاکستانی اداکاروں کے نام سے شروع ہونے والے حروف کو استعمال کرتے ہوئے مہوش حیات ، ماہرہ خان ، کبری خان اور سجل علی کے ناموں کی طرف اشارہ کیا۔جس کے بعد سجل علی اور کبری خان نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ کے ذریعے عادل راجہ کو جواب دیا۔

اداکارہ مہوش حیات نے بھی خود پر لگائے جانے والے الزامات پر جواب دیا۔ مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے لکھا!مہوش نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے کچھ لوگ انسانیت کے درجے سے گرجاتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ آپ کو دو منٹ کی شہرت تو مل چکی ہوگی۔ کیونکہ میں ایک اداکارہ ہوں آپ مجھ پر کیچڑ اچھال سکتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ شرم کریں کہ بے بنیاد الزامات لگا کر چھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔ مجھے ان لوگوں پر بھی شرم آرہی ہے کہ جو ان چھوٹی خبروں پر یقین کر رہے ہیں۔ یہ ہمارے معاشرے کے گرتے ہوئے معیار کو ظاہر کر رہا ہے ۔مہوش حیات نے کہاکہ بنا کسی سوچ کے آپ ان باتوں کو صحافت کے زمرے میں ڈال دیں۔ مگر یہ روکنا چاہیے بالکل رک جانا چاہیے۔ میں کسی کو بھی اپنے نام کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دوں گی