Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
صومالیہ میں دھماکے، 9 افراد ہلاک | زرائع نیوز

صومالیہ میں دھماکے، 9 افراد ہلاک

موغا ديشو: صومالیہ میں 2 کار بم دھماکوں میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ سیکورٹی حکام اور عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ وسطی صومالیہ کے قصبے ماہاس میں دو کار بم دھماکے ہوئے۔

دھماکوں کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔سیکورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ جائے وقوع پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اب تک کسی تنظیم نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے