Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
مہاجر اتحاد، ایم کیو ایم کا حصہ نہیں‌ بنوں‌ گا، الطاف حسین کو معاف کردینا چاہیے، آفاق احمد | زرائع نیوز

مہاجر اتحاد، ایم کیو ایم کا حصہ نہیں‌ بنوں‌ گا، الطاف حسین کو معاف کردینا چاہیے، آفاق احمد

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے ایم کیو ایم دھڑوں کے اتحاد میں شمولیت کے حوالے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الطاف حسین کو بھی معاف کردینا چاہیے۔

اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ اس وقت شہر میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے، اسٹریٹ کرائم پر لوگون کو قتل عام بات ہوگئی ہے، سندھ پولیس اتنی بڑی رقم لیکر بھی شہریوں کے حفاظت کیلئے دیا جاتا ہے، اس کے باوجود پولیس چیف کہتا ئے مزاحمت نہ کی جائے، اگر ایسا ہے تو پھر اسٹریٹ کرائم سے بچنے کے لیے عوام کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دی جائے، حکومت عوام کو اسلحہ لائسنس فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت شہر میں ایم کیو ایم کو یکجا کرنے کے باتیں چل رہی ہیں، مہاجر قومی موومنٹ کا نام بھی آرہا ہے، میں ڈاکٹر فاروق ستار کی گھر والدہ کی انتقال پر تعزیت کرنے گیا تھا، اس فوٹوگراف کو چلایا جارہا ہے، میں کسی پر الزام لگانے سے گریز کرتا ہوں، کیونکہ اس سے نفرت بڑتی ہیں۔

آفاق احمد نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ایک پریس ریلیز میں حقیقی پر الزام عائد کیا اور اتحاد کرنے کے حوالے سے بات کی، میرے پاس گورنر سندھ کا 2 بار فون آیا تھا، میرا موبائل سائلنٹ پر تھا جس پر میں نے انکو فون کیا مگر شاید وہ مصروف ہونگے اس کیے بات نہیں ہوسکی، میرا کبھی متحدہ قومی موومنٹ سے کوئی تعلق نہیں رہا اور نہ ہی میں ایم کیو ایم پاکستان کا حصہ بنوں گا۔

انہوں نے کہا کہ مہاجر عوام کے جذبات اور خواہش کیخلاف کسی معاملہ میں حصہ نہیں بنوں گا، یہ ایک مہاجر بھائی کا گھر ہے جب دل چاہے آئیں۔

شہر کے حالات پر بات کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ غیر ملکی تارکین وطن کو بے دخل کیا جانا چاہے، الطاف حیسن کا نغمہ سننے والوں کو گرفتار کرلیا جاتا ہے، غیر ملکی تارکین وطن کا ملک کیخلاف نعرے لگانے والوں کیخلاف کاررروئی نہیں کی جاتی، حلقہ بندیوں پر میرا بھی اعتراض ہے، ایم کیو ایم بے مجھ سے وقت مانگا ہے، کل شام کو وہ دعوت دینے آئیں گے۔

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ نے کہا کہ ہر انسان کا موقف ہے الطاف حسین نے جو کیا اسکو اسکی سزا ملی، عمران خان کے ساتھ بھی وہی والا سلوک ہونا چاہے، عمران خان نے معافی مانگی تو اسکو معاف کردیا گیا، الطاف حسین نے بھی معافی مانگی ئے اسکو بھی معاف کردینا چاہیے۔