کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے قبرستان روڈ بنگالی پاڑہ سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم مرتضیٰ خاصخیلی کو گر فتارکرلیا۔
ملزم کے قبضے سے ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والا 30 بورپسٹل،3 راؤنڈز،موٹرسائیکل اورموبائل فون بھی برآمد کرلیے گئے۔
دورانِ تفتیش ملزم نے کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی 400 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ملزم نے ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے دوران20 سے زائدموٹر سائیکلیں جبکہ 60سے زائد موبائل فون چوری کرنے اور چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔ملزم کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتار ملزم کوبمعہ اسلحہ،ایمونیشن،موبائل فون اورموٹرسائیکل مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیاگیاہے۔
