Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ن لیگ اور پی پی ایم کیوایم کے تحفظات دور کرنے میں ناکام | زرائع نیوز

ن لیگ اور پی پی ایم کیوایم کے تحفظات دور کرنے میں ناکام

کراچی: وفاق میں شامل اتحادی جماعتیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن فوری طور پرایم کیوایم پاکستان کے تحفظات دور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں ۔تاہم اس حوالے سے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

دونوں بڑی جماعتوں نے واضح کیا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے بلدیاتی انتخابات اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے تحفظات کو قانون کے مطابق حل کیا جائے گا۔اتحادی قیادت نے واضح کیا ہے کہ ان تحفظات پر قانون ماہرین کی رائے روشنی میں حکمت عملی طے کی جائے گی۔جلد اتحادی جماعتوں کا اجلاس دوبارہ ہوگا ۔

ایم کیوایم پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ نئی صورتحال پر مشاورت کرکے اپنی آئندہ کی حکمت عملی وضع کرے گی اور فیصلہ کارکنان کی رائے کی روشنی میں ہوگا۔ بلدیاتی انتخابات سے پہلے نئی حلقہ بندیوں سمیت دیگر مطالبات سے متعلق ایم کیوایم کے تحفظات دور کرنے کے لئے وفاقی حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کا اہم اجلاس پیر کی رات بلاول ہائوس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ، ایاز صادق اور ملک محمد خان۔ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی گورنر سندھ کامران ٹیسوری ، وفاقی وزیر فیصل سبزواری ، وسیم اختر ، جاوید حنیف خواجہ اظہار الحق شامل تھے۔