Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ارشد شریف قتل: جے اے آئی ٹی رپورٹ اعتراض کے ساتھ واپس کر دی گئی |

ارشد شریف قتل: جے اے آئی ٹی رپورٹ اعتراض کے ساتھ واپس کر دی گئی

اسلام آباد :سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے ارشد شریف قتل کیس میں جے آئی ٹی کی جانب سے جمع کرائی جانے والی رپورٹ پر اعتراضات لگا کر واپس کردی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ر جسٹرار آفس نے رپورٹ لینے سے انکار کر تے ہوئے اعتراض عائد کیا ہے کہ جے آئی ٹی کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ میں بعض صفحات پڑھنے کے قابل نہیں، کینیا میں مرحوم کے ہونے والے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ بھی واضح طور پر نہیں پڑھی جا سکتی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعتراضات دور کر کے دوبارہ رپورٹ جمع کرائی جائے گی۔. عدالت عظمی ٰآج سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت کرے گی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس مظاہر علی نقوی، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل پانچ رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔