Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
میٹرک امتحانات: کوارڈینیٹر کے بیٹے کا پرچہ حل کروانے کیلیے ڈپٹی میئر ڈرامائی چھاپہ | زرائع نیوز

میٹرک امتحانات: کوارڈینیٹر کے بیٹے کا پرچہ حل کروانے کیلیے ڈپٹی میئر ڈرامائی چھاپہ

کراچی: ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ نے امتحانی مرکز پر ڈرامائی چھاپہ مارکر عملے کو یرغمال بنالیا،بیٹے کو اسکول انتظامیہ کی جانب سے نقل کی اجازت نہ ملنے پر ڈپٹی میئر کراچی محافظوں کے ہمراہ اسکول پہنچے۔

ناظم آباد میں واقع گرین لینڈ اسکول کو میٹرک بورڈ کی جانب سے میڑک امتحانات کے لیے منتخب کیا گیا ہے، امتحانی مرکز نمبر 178 گرین لینڈ سرکاری اسکول ہے،

متحدہ پاکستان کے نامزد کردہ او رشہر کی معروف تاجر شخصیت ارشد وہرہ نے لاؤ لشکر کے ساتھ اسکول پر چھاپہ مارکر عملے کو یرغمال بنایا اور ساتھ آئے لوگ بیٹے کا پرچہ حل کروانے میں مصروف ہوگئے۔

فرمائشی چھاپے کے بعد اسکول اساتذہ نے شدید احتجاج کیا اور ڈپٹی میئر کے اس رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔