Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ممنوعہ فنڈنگ:عمران کو شامل تفتیش ہونے کا حکم | زرائع نیوز

ممنوعہ فنڈنگ:عمران کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

اسلام آباد: بیکنگ کورٹ اسلام آباد نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کی عبوری ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عمران خان کے وکیل کی جانب سے عدالت میں پیشی کے لیے میڈیکل گراؤنڈ پر 2 ہفتے کا وقت دینے کی استدعا کی گئی۔
اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ نومبر میں پیش آئے واقعہ کے بعد سے عمران خان سیاسی معاملات چلا رہے ہیں۔

عمران خان سیاسی معاملات چلا رہے ہیں مگر عدالت میں پیش نہیں ہوتے لہذا عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کی جائے۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ تفتیش کرنا تفتیشی افسر کا کام ہے،عدالت کوئی ہدایت نہیں دے گی۔تفتیشی افسر جسے اور جہاں چاہے تفتیش کرنا چاہتا ہے تو عدالت مداخلت نہیں کرے گی۔

عدالت نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی، جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی سے زمان پارک میں تفتیش کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ بینکنگ کورٹ نے عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا اور قرار دیا کہ کچھ بھی ہو یقینی بنائیں عمران خان ہر حال میں تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوں۔عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کر دی۔