Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد سے ملاقات | زرائع نیوز

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد سے ملاقات

ریاض/راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ ملاقات کے موقع پر سعودی وزیر دفاع نے جنرل عاصم منیر کو پاکستانی فوج کا سربراہ بننے پر مبارکباد دی، اس دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور پائیدار کرنے پر زور دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف بننے کے بعد جنرل عاصم منیرکا یہ پہلا غیرملکی دورہ ہے، جہاں ریاض میں ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب کی فوج کے سربراہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے، ملاقات میں برادر ملکوں کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون بڑھانے اور سپورٹ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مشترکہ تشویش کے اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔