Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جماعت اسلامی کا’’اعلان کراچی جلسہ عام‘‘ آج، تاجروں نے حمایت کردی | زرائع نیوز

جماعت اسلامی کا’’اعلان کراچی جلسہ عام‘‘ آج، تاجروں نے حمایت کردی

کراچی:جماعت اسلامی کے تحت بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں آج بروز اتوار 8جنوری 2بجے دن مزار قائد کے سامنے باغ جناح گراؤنڈ میں ”اعلان کراچی جلسہ عام“ منعقد ہو گا جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ، تاجروں نے بھی جلسے کی حمایت کردی ہے ۔جس میں شہر بھر سے بڑی تعداد میں مرد وخواتین، بچے، بزرگ، نوجوان، طلبہ و اساتذہ، علماء کرام، تاجر بردری،مزدور، وکلاء، ڈاکٹرز، انجینئرز، سول سوسائٹی و اقلیتی کمیونٹی کے نمائندے اور جماعت اسلامی کے بلدیاتی امیدواران شریک ہوں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن جلسے سے خصوصی خطاب اور اعلان کراچی پیش کریں گے اور اہل کراچی کے تحفظ، اختیار، تعلیم و صحت، روزگار اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر مسائل کے حل کے حوالے سے جماعت اسلامی کا واضح روڈ میپ اور لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔جلسے میں مردو خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت کے پیش نظر بڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں اور خواتین کے لیے گراؤنڈ میں علیحدہ حصہ مختص کیا گیا ہے۔

پورے کراچی سے قافلے ریلیوں کی صورت میں باغ جناح پہنچیں گے۔ دریں اثناء حافظ نعیم الرحمن نےہفتہ کو ضلع ائیر پورٹ کے دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ جلسہ عام میں بھر پور شرکت کریں اور اپنی فیملی و احباب کے ہمراہ باغ جناح پہنچیں۔

انہوں نے کہا کہ اعلان کراچی جلسہ عام اہل کراچی کا ترجمان ہو گا۔ جماعت اسلامی تین کروڑ سے زائد عوام کے جائز اور قانونی حقوق اور مسائل کے حل کی جدو جہد کر رہی ہے۔ عوام اپنے حقوق اور مسائل کے حل کے لیے گھروں سے نکلیں۔