Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
مولانا احترام الحق تھانوی امریکا میں انتقال کر گئے | زرائع نیوز

مولانا احترام الحق تھانوی امریکا میں انتقال کر گئے

کراچی : معروف عالم دین مولانا احترام الحق تھانوی امریکا میں انتقال کر گئے۔مولانا احترام الحق تھانوی کے صاحبزادے محتشم الحق تھانوی نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ والد صاحب گزشتہ 6 ماہ سے کینسر میں مبتلا تھے اور امریکہ کے شہر اٹلانٹا میں زیر علاج تھے۔

محتشم الحق تھانوی کے مطابق مولانا احترام الحق تھانوی حضرت مولانا احتشام الحق تھانوی کے سب سے بڑے صاحبزادے اور جامعہ احتشامیہ کے بانی تھے۔مولانا احترام الحق تھانوی کی تدفین کے حوالے سے خاندان نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔