کوئٹہ، کراچی:بلوچستان سے تعلق رکھنے والی قبائلی و سیاسی شخصیات نے پاکستان پیپلز پارٹی میںشمولیت اختیار کرلی۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سابق وفاقی وزیرسردار فتح محمد محمد حسنی ،سابق صوبائی وزیرطاہر محمود خان ،وزیراعلیٰ کے کوآرڈی نیٹرنوابزداہ جمال رئیسانی، قبائلی و سیاسی رہنمامیرمولاداد راہیجہ،میر عمیرمحمدحسنی نے بلاول ہائوس کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔
اس موقع پرسابق صدر آصف علی زرداری نے شمولیت کرنے والوں کو پاکستان پیپلز پارٹی کا پرچم پہنایا۔
اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی میر ظہور بلیدی،سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک،میر علی حسن زہری،میر عبدالرئوف رندسمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
